بیٹے کو ٹی وی پر فلم دیکھتے ہوئے دیکھ کر میں حیران رہ
گیا اور پوچھا،
“کل تمھارا پیپر ہے اور تم فلم دیکھ رہے ہو؟"
" بابا! آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں 'میں اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤں گا۔"
بیٹے نے بڑے اطمینان سے جواب دیا ،
"لیکن بیٹا 'پیپر کے دنوں میں تو ہماری نیند یں اُڑ جایا کرتی تھیں اور تم
فلم دیکھ رہے ہو "
میں نے بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی،
"بابا!یہ نیا زمانہ ہے،آپ نے دیکھا نہیں'پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل وزیر
اعظم کتنے پر سکون تھے"
بیٹے کا جواب سن کر میں پھر حیران ہوگیا اور سوال کیا،
"وزیر اعظم کے پر سکون ہونے سے تمھارے اطمینان کا کیا تعلق ہے ؟"
بیٹے نے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارتے ہوئے جواب دیا،
"اوہو بابا ،
آپ بھی بہت بھولے ہیں ،
پیپر آؤٹ ہو گیا ہے نا "
|