منظرذراحسین ؓ سے کچھ کربلاکے لا

افراط تفریط کادورہے اکابر پہ عدم اعتماد عروج پر ہے چندحضرات نے خارجیت کالبادہ اوڑھ لیااورمسلک اہلسنت کوبدنام کرنے کے لیے یزید کے وکیل بن کر میدان سجالیا۔محموداحمدعباسی اورحبیب الرحمن کاندھلوی کی کتب کومعیارِ حق قراردیااوریزید کے ترجمان بن گئے ۔مواد ساراوہی ہے چوری اورسینہ زوری کرتے ہوئے نئے محققین نے میدان گرم کردیا۔ان ہی حضرات میں ایک گمنام نام ڈاکٹر سیف الدین کاروزنامہ اسلام میں آیا،اوپرعنوان بہت اچھاسجایااورنیچے اگر غورسے دیکھاجائے توبوتل پرزمزم لکھ کر شراب پلانے کی کوشش کی اس پورے مضمون میں کوئی معقول بات تونہیں تھی کہ جس کاجواب لکھاجائے مگر عنوان کے ساتھ دھوکہ کیاگیاہے جس کی وضاحت کرناہماری ذمہ داری بن گئی ۔عنوان تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہداء کربلاکاقافلہ ۔۔۔۔۔۔۔
اوربحث ساری یزید کے متعلق کی گئی اوراسے امیرالمؤمنین ثابت کیاگیا۔سب خارجی حضرات ایک ناجائز بات کوجائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔یزید کوکس طرح امیرالمؤمنین تسلیم کیاجائے اورلکھاجائے ،بنیادی بات یہ ہے کہ یزید صحابی نہیں ہے اورحضرت حسینؓ صحابی ہیں اورنواسۂ رسول ہیں ساری دنیاکے تابعین ایک صحابی کے بال نہیں خاک پاء کے برا بر نہیں ہیں کہاں حضرت حسین ؓاورکہاں یزید۔۔۔
؂اک پل کی حکومت تھی یزید کی صدیاں حسین رضی اﷲ عنہ کی زمانہ حسین رضی اﷲ عنہ کا
یزید کی حکومت میں حضرت حسین ؓ کوشہید کیاگیااس نے کتنے قاتلوں کوپکڑا؟کتنوں کوسزادی؟اورکتنوں کوعبرت کانشاں بنایا؟
شیخ الادب حضرت مولانااعزازعلی صاحب مدرس دارالعلوم دیوبند، اپنی مایہ ناز کتاب نفخۃ العرب میں حضرت حسین ؓ کے سر مبارک کے ساتھ یزید نے جوعمل کیالکھاہے اسے پڑھ کے دل چیخ اٹھتاہے آنکھوں سے آنسوجاری ہوجاتے ہیں ،یزید کے حامی سب سے بڑے مغالطہ میں مبتلا ہیں کہ یزیدکوچھٹاخلیفہ تسلیم کرتے ہیں جب کہ حضرت عبداﷲ بن زبیرؓ کانام یہ بھی نہیں لیتے جب کہ ان کے ہاتھ پر مکہ میں بیعت ہوئی ۔
ہرملک کاقانون ہے کہ جوڈاکٹری کاکورس کرے گاتوڈاکٹر ہوگا۔ڈرائیور ی سیکھے گاتوڈرائیور ہوگاوکالت کاکورس کرے گاتووکیل ہوگا،کوئی بھی کام کرے گاتوپہلے اس کاکورس کرے گا۔مگردین اسلام کوایسامظلوم بنا دیاہے کہ ہر ایک پیدائشی مؤرخ اورمحقق بناہواہے۔ڈاکٹر سیف الدین صاحب نے جومضمون لکھاہے اگر یہاں اسلامی حکومت ہوتی توان کوکوڑے مارے جاتے ،آئیے تاریخ اسلام کاایک سنہیری باب کھولتے ہیں خود امیرالمؤمنین حضرت عمربن عبدالعزیز ؒ اپنے زمانہ خلافت میں ایک شخص کوکوڑے مرواتے ہیں ملاحظہ فرمائیں
حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کے دربار میں ایک آدمی نے یزید کوامیر المؤمنین کہہ دیاتوآپ غضبناک ہوگئے ۔فرمایاتویزید کوامیرالمؤمنین کہتاہے۔آپ ؒ نے فرمایاکہ اس کوبیس کوڑے لگاؤ،چنانچہ ایساہی کیاگیااس کوبیس کوڑے مارے گئے (دیکھیے حوالہ جات ۔شرح عقائد صفحہ 551،تہذیب التہذیب ص361ج11،صواعق محرقہ ص221،البدایہ والنہایہ ص224ج8،تاریخ الخلفاء عربی ص 146اردوص305،ماثبت بالسنہ ص34،تاریخ کامل ص377ج3)مزید لطف وسرور حاصل کرنے کے لیے راقم الحروف کی کتاب قہر خداوندی بر گستاخان ِ اصحاب نبی جس پرتینوں مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے مہر تصدیق ثبت کی ہے ملاحظہ فرمائیں ۔
شہید اسلام حضرت مولانامحمد یوسف لدھیانوی ؒاپنی مایہ ناز کتاب آپ کے مسائل اور ان کاحل جلد 1صفحہ 200تا210اس مسئلہ پر تفصیلاً تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں یزید کی مدح سرائی سے احتراز کیاجائے ،اس کے مقابلہ میں حضرت حسین ؓ حضرت عبد اﷲ بن زبیرؓ اوردیگراجلہ صحابہ وتابعین ؒ(جویزیدی فوجوں کے تیغ ظلم سے شہید ہوئے)کے مؤقف کوبرحق سمجھاجائے لیکن اس کی تمام تر سیاہ کاریوں کے باوجود چونکہ اس کاخاتمہ بالکفر کسی دلیل قطعی سے ثابت نہیں اس لیے اس کے کفر میں توقف کیاجائے اوراس کانام لے کرلعنت سے اجتناب کیاجائے ،جمہوراہلسنت اوراکابردیوبند کایہی مسلک ہے آگے شیخ الاسلام حضرت مولانامحمدیوسف بنوری ؒ کی کتاب معار ف السنن کے حوالہ سے لکھتے ہیں
ترجمہ۔یزید کے فاسق ہونے میں توکوئی شک نہیں اورعلماء سلف کااس میں اختلاف ہے کہ یزید پر اورامام حسین ؓ کے قاتلین پر لعنت کیجائے یاتوقف کیاجائے ،ابن صلاح کہتے ہیں کہ یزید کے بارے میں تین فرقے ہیں
ایک فرقہ اس سے محبت رکھتاہے اورایک اس سے بغض رکھتاہے اوراسے گالیاں دیتاہے اورایک فرقہ میانہ رو ہے وہ اسے نہ اچھاجانتاہے اورنہ اس پرلعنت کرتاہے ابن صلاح کہتے ہیں کہ یہی فرقہ جادۂ ثواب پر ہے حضرت بنوری کی اس تحریر سے معلوم ہواکہ یزید کے فسق پر تواہلسنت کاقریب قریب اجماع ہے البتہ اس میں اختلاف رہاہے یزید پر لعنت کی جائے یااس کے معاملہ میں توقف کیاجائے۔
اہلسنت کامؤقف یہ ہے کہ حضرت حسین ؓ حق پر تھے ان کے مقابلہ میں یزید حق پر نہیں تھااس لیے یزید کوامیر المؤمنین نہیں کہاجائے گاحضرت حسین ؓ کوباغی کہنے والے اہلسنت کے عقیدہ سے باغی ہیں صحیح حدیث میں آنحضرت ﷺ کاارشاد ہے حسن وحسین رضی اﷲ عنہمانوجوانان اہل جنت کے سردار ہیں (ترمذی شریف)
اسی کتاب (آپ کے مسائل اوران کاحل )کے صفحہ نمبر424پر ہے کہ یہ حدیث تین قسم کے الفاظ سے متعدد صحابہ کرام ؓ سے مروی ہے جن میں حضرت ابوسعید خدری ؓ،حضرت عمر ؓ ،حضرت علیؓ ،حضرت جابرؓ ،حضرت ابوہریرہؓ،حضرت اسامہ بن زیدؓ،حضرت براء بن عازب ؓ ،حضرت ابن مسعود ؓ شامل ہیں
موجودہ حالات کے مطابق ایک شاعر نے پھر شہید کربلا کی عظیم شہادت کا ذکر ان الفاظ میں کیاہے
؂آج کربلا میں پھر سکون ہے نہ چین ہے آج پھر یزیدیوں کے درمیاں حسینؓ ہے
آج پھر حسینیوں پہ ظلم ہے زیاد کا آج پھر اسی طرح جہاد فرض ِ عین ہے
( پروفیسر انور جمیل عشق وجنوں صفحہ 257)
یزید کے حامیوں کاغلط استدلال
اکثر یزید کے حامی یہ بات کہتے ہیں کہ یزید جلیل القدر صحابی حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کابیٹاہے ہم اس کا دفاع اس لیے کرتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ پہ کوئی حرف نہ آئے
اس بات کے بہت سارے جوابات ہیں جن میں سے صرف دس کونقل کیاجاتاہے
1۔قرآن میں قابیل اور ہابیل ؑکا واقعہ موجود ہے قابیل نے حضرت ہابیل ؑ کوشہید کیا،کیابیٹے کے قاتل ہونے کی وجہ سے حضرت آدم ؑ پہ کوئی حرف آتا ہے ؟
2۔حدیث پاک میں آتاہے کہ سب سے پہلا قتل قابیل نے کیااورپہلاقاتل قابیل بنا قیامت کی صبح تک جتنے قتل ہونگے اس کے عذاب کاحصہ قابیل کوملے گاکیونکہ اس برے عمل کاموجد یہ ہے کیا اس بات سے حضرت آدم ؑ پہ کوئی بات آتی ہے؟
3۔قرآن پاک میں حضرت ابراہیم ؑ کے والد کاذکر ہے کہ وہ ایمان نہیں لایااس کے نہ ایمان لانے کی وجہ سے حضرت ابراہیم ؑ پہ کوئی بات آتی ہے؟
4۔قرآن میں ہے کہ حضرت نوح ؑ کی بیوی ایمان نہیں لائی اس کابھی کوئی اثر حضرت نوح ؑ پہ پڑے گا؟
5۔قرآن میں حضرت نوح ؑکے بیٹے کا ذکر ہے جس کانام جام یابام اورلقب کنعان تھا وہ ایمان نہ لایا وقت کے جلیل القدر نبی حضرت نوح ؑ کی نظروں کے سامنے غرق ہوگیاکیااس کااثر بھی حضرت نوح ؑ پر پڑے گا؟
6۔حضرت لوط ؑ کی اہلیہ ایمان نہیں لائیں کیا اس کااثر بھی حضرت لوط ؑ پر پڑے گا؟
7۔نبی کریم ﷺ کے چچاابولھب ایمان نہ لایاکیا اس کا اثرنبی کریم ﷺ پر پڑے گا؟
8۔ سامری کی پرورش کیسے ہوئی دودھ کیسے پلایاحفاظت ونگرانی کیسے ہوئی اس نے کام کیاکیااورانجام کیاہواکیا اس عمل کااثر حضرت جبرئیل ؑ پر ڈالاجائے گا؟
9۔حضرت اسماعیل ؑ کی پہلی بیوی ناشکری کی وجہ سے پاک نبی ؑ کے گھر سے نکال دی گئی کیا اس کااثر حضرت اسماعیل ؑ پر ڈالاجائے گا؟
10۔حضرت اسرائیل(یعقوب ؑ)علیہ السلام کے دس بیٹوں نے مل کر حضرت یوسف علیہ السلام کوکنویں میں ڈالاپھر انکوفروخت کیاکیااس کااثر حضرت اسرائیل ؑ پہ ڈالاجائے گاَ؟
ـایک عجیب بات تما م دنیاکے انسان حضرت آدم ؑ اور اماں حواؑ کی اولاد ہیں اولاد کے برے کام کی وجہ سے کیاان حضرات پہ اثر پڑے گا؟ہم یہ کہناشروع کردیں ان کے ظلم ان کی زیادتیوں کوبیان نہ کریں یہ تو آدم ؑ کی اولاد ہیں ،یزید کے ظلم اورزیادتیوں کاذکر اس سے حضرت امیر معاویہ ؓ پہ کوئی اثر نہیں پڑتاحضرت امیرمعاویہ رضی اﷲ عنہ کادفاع کرناہماری ذمہ داری اورایمان کاحصہ ہے اسی طرح سیدناحسین رضی اﷲ عنہ کادفاع کرنا بھی ہماری ذمہ داری اور ایمان کاحصہ ہے ان شا ء اﷲ تعالیٰ جب تک جان میں جان ہے یہ کام کرتے رہیں گے ،یزید کادفاع کرنے والوں سے آخری معرکہ کرتے ہیں آؤ ہاتھ اٹھاؤدعاکرتے ہیں اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن ہم کوحضرت سیدناحسین رضی اﷲ عنہ کے ساتھ اٹھائے اورتم کویزید کے ساتھ ،ہم کواﷲ پاک جنت میں ٹھکانہ بھی دے اورتم کویزید کے ساتھ کہوآمین اس بات پہ معاملہ ختم کرتے ہیں
ہم حسینی اس پہ ہمیں فخر ہے ہم یزیدی نہیں ۔۔۔یہی ہمارے اکابر کا مسلک اورمشرب ہے اس کے علاوہ جولوگ محمودعباسی وغیرہ کے پیروکار ہیں ان کااہلسنت والجماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اس پر حکیم الاسلام قاری محمدطیب کی مایہ ناز کتاب شہید کربلاؓ اوریزید سند کی حیثیت رکھتی ہے،قائداہلسنت حضرت مولاناقاضی مظہر حسین کی یادگارکتاب بشارت الدارین بالصبرعلیٰ شہادت الحسین ہرسنی ان دونوں کتابوں کواپنی لائیبریری کی زینت بنائے ۔
جازندگی مدینے سے جھونکے ہواکے لا شاید حضور ہم سے خفاہیں مناکے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی ابوبکرؓ سے کچھ آئینے صدق وصفا کے لا
دنیابہت ہی تنگ مسلماں پہ ہوگئی فاروق ؓکے زمانے کے نقشے اٹھاکے لا
گمراہ کر دیاہے نظر کے فریب نے عثمان ؓ سے زاوصیے ذراشرم وحیاکے لا
یورپ میں ماراماراتوپھرئے گدائے علم دروازہ علیؓ سے یہ خیرات جاکے لا
باطل سے دب رہی ہے امت رسول ﷺ کی منظر ذراحسین ؓسے کچھ کربلاکے لا
کرناہے اپنے آپ کوآراستہ اگر کردار اپنے سامنے سب اولیاء کے لا
ان شاء اﷲ دوسری قسط شان والانواسہ رضی اﷲ عنہ شان والے ناناﷺکی نظر میں عنقریب ملاحظہ کریں گے
 

Tariq Noman
About the Author: Tariq Noman Read More Articles by Tariq Noman: 70 Articles with 85417 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.