2. منہج کے بعد دوسرا اہم ترین سوال ہے کہ عقیدہ سے کیا مراد ہے؟

لغت میں عقیدہ مضبوط بندھی ہوئی گرہ کو کہتے ہیں، شریعت میں عقیدہ دین سے متعلق اس خبر یا بات کو کہتے ہیں جو دل میں خوب جم جائے کہ اس کے خلاف سوچنے یا عمل کرنے کی ہمت نہ ہو، اس کے خلاف سننے یا دیکھنے سے دل پر چوٹ سی لگے۔ عقیدہ کسی اچھی بات کا بھی ہوتا ہے اور بری بات کا بھی۔

اسلامی عقیدہ جسکو اصول ایمان بھی کہتے ہیں، کچھ مندرجات پر مشتمل ہے یعنی:

1. ارکان ایمان جو چھ ہیں،
2. ایمان کی تعریف،
3. صحابہ کرام و تابعین کے تعلق سے ایمان کی کیفیت،
4. حکمران کے تعلق سے مسلمانوں کے نظریات و عقائد،
5. تکفیرکے اصول وضوابط،
6. الولا ولبرا یعنی دوستی و دشمنی کا مسئلہ،
7. کرامات و اولیاء کیا ہیں،
8. شریعت میں قرآن و السنۃ سے دلیل و استدلال کا طریقہ،
9. بشارت و وعید،
10. بدعت و اہل بدعت کے تعلق سے ایک مسلمان کے عقائد و نظریات، اور کب اور کس نے اہل بدعت سے بحث کرنی ہے اور کب بحث کا راستہ ترک کرنا (چھوڑنا) ہے
11. اہلسنت کا منہج کیا ہے،
12. اور بعض متفرق مسائل مثلا موزوں پر مسح کرنا ایک فقہی مسئلہ ہے مگر اہل سنۃ والجماعۃ کے محدثین نے اسکو اصول ایمان یا اصول عقیدہ میں درج کیا ہے.

اسی طرح اسکو اصول السنۃ یا اصول الدین بھی کہا جاتا ہے. یہ سب مختلف نام ہیں مگر موضوع ایک ہی ہے یعنی ایک مسلمان کے عقیدہ کے وہ ارکان جن پر ہر مسلمان کا ایمان لانا فرض ہے
 

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 448749 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.