میلبرن اسٹارز میں نیا اضافہ، لاہور قلندرز کا ایک اور کِھلاڑی بِگ بیش لیگ میں شامل

image

لاہور پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے 'دلبر حسین' کو میلبرن اسٹارز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بگ بیش میں دھواں دھار بالنگ کرنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد میلبرن اسٹارز سے ریلیز کئے جانے کے موقع پر ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ حارث کا متبادل لاہور قلندر سے ہی ہوگا۔

کھیتی باڑی کرنے والے دلبر حسین کو میلبرن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میلبرن اسٹارز کے اکاؤنٹ سے دلبر حسین کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts