پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ پی ایس ایل کی رنگینیاں اپنے عروج پر ہیں۔ شائقینِ کرکٹ کو بھرپور تفریح دینے کے بعد میچز میں دو دِن کا وقفہ دیا گیا تھا۔ جب کہ ایونٹ کا آج 8واں میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان مدِ مقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے کراچی میں آؤٹنگ کی۔ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے مقامی ہوٹل میں باربی کیو ڈنر کیا جبکہ عماد وسیم، بابر اعظم، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن اور دیگر نے کلفٹن میں باربی کیو ڈنر کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت لیام ڈاسن، لیام لیونگٹسن اور کارلوس بریتھ ویٹ نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔