اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کل بروز جمعرات 27 فروری کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نتائج کا اعلان صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا جائے گا جبکہ طلباء نتائج، اعلان کے فوری بعد ہی ہماری ویب کی ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔