لاہور قلندر کے سب سے پسندیدہ فواد رانا کراچی آگئے اور چھا گئے۔۔۔ کیا اس بار بھی سوشل میڈیا پر ہر بار کی طرح میمز کی بارش ہوگی؟

image

ملک بھر میں پاکستان سپر لیگ کا بخار ایک مرتبہ پھر سر چڑھ کر بولنے لگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے آغاز نے عوام میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ 14 نومبر سے کراچی میں الیمینیٹرز اور پھر فائنل کھیلے جائیں گے۔

ایسے میں پی ایس ایل کی سب سے انٹرٹیننگ ٹیم لاہور قلندرز کے اونر فواد رانا بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ میچز کے دوران لاہور کی ٹیم کی پوزیشن دیکھتے ہوئے رانا صاحب اکثر ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال ان پر بے شمار میمز بنائے جاتے ہیں۔ لوگ ان سے محبت بھی بہت کرتے ہیں، بہت سے لوگ صرف فواد رانا کی وجہ سے ہی لاہور کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

تاہم کراچی پہنچتے ہی لاہور قلندرز کے مالک نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹیم کا نغمہ بھی گنگنایا۔

ویڈیو پیغام میں فواد رانا نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ''میں کراچی پہنچ گیا، شہر قائد میں زندہ دلان لاہور کی نمائندگی کریں گے''۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ''فینز کو بھرپور خوشیاں دیں گے''۔

لیکن فینز فی الحال کسی اور ہی انتظار میں ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار بھی لاہور کی ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر میمز کی بارش ہوگی یا اس بات واقعی لاہور پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگا؟



واضح رہے پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کی ٹیمز میں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US