دورہِ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستانی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہِ نیوزی لینڈ کورونا کی زد میں، پاکستانی ٹیم چھٹے روز بھی ٹریننگ کی اجازت سے محروم، 46 کھلاڑیوں کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا دورے کے چھٹے روز تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے نتائج موصول ہوگئے ہیں، 46 ممبران کے کورونا ٹیست کیئے گئے جن میں سے 42 کے نتائج منفی آئے ہیں، تین اراکین کی ٹیسٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ ایک کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، تاہم نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

نیوزی لینڈ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ کو فی الوقت پریکٹس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، البتہ پی سی بی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ میں اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر محمد عباس، روحیل نزیر، نسیم شاہ، عابد علی اور دانش عزیز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد دورہِ نیوزی لینڈ کے چھٹے روز تیسری بار پاکستانی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US