لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں محمد عامر اور بوم بوم آفریدی کی افغان کرکٹر سے نوک جھونک، شاہد آفریدی نے ٹھیک ٹھاک سنا دی۔۔۔

image

سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ جاری، گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل شکست کا سامنا، محمد عامر اور افغانی کرکٹر کی تلخ کلامی نے میچ دلچسپ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایل پی ایل کے ابتدائی میچز میں گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل تیسری بار شکست حاصل ہوئی، جس کے بعد محمد عامر اور افغانی کرکٹر کے بیچ تلخ کلامی ہوئی جس پر شاہد آفریدی نے بھی محمد عامر کا دِفاع کرتے ہوئے افغانی کرکٹر کو سُنا دی۔

لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی ٹسکرز کے افغانی فاسٹ باؤلر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے بیچ نوک جھونک ہوئی، بوم بوم آفریدی بھی ساتھی کھلاڑی کے حق میں سامنے آگئے نوین الحق کو آنکھیں دکھاتے ہوئے غصے کا اظہار کیا، پوچھا کیا معاملہ تھا تاہم دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔

واضح رہے کہ میچ میں محمد عامر نے مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑی نوین الحق کی پہلی ہی بال پر چوکا لگایا تھا، دوسرے اوور میں بھی محمد عامر نے نوین الحق کی پہلی بال پر چھکا لگا دیا، جس پر نوین الحق نے محمد عامر کو تلخ انداز میں کچھ الفاظ کہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی کا آغاز ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US