اسکولز اپنے اسپورٹس کے شعبہ کو فعال کریں، چیئرمین میٹرک بورڈ

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ انٹر اسکول ٹورنامنٹ 2019-2020 کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب بورڈ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سید شرف علی شاہ تھے ۔ اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے کھیل منعقد کئے گئے شامل تھے جس میں نہم ودہم جماعت کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی تعلیم کا حصہ ہیں اور ذہنی آسودگی کیلئے کھیلوں کے مقابلہ جات کا ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت پر بھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ نصابی تعلیم کے ساتھ ذہنی آسودگی کیلئے کھیلوں کے مقابلہ جات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول اپنے اسپورٹس کے شعبہ کو فعال کریں اور بورڈ کے تحت سالانہ اسپورٹس مقابلہ جات میں بھی بھرپور حصہ لیں۔ اس موقع پر سیکریٹری سید محمد علی شائق ، اسکولوں کے اسپورٹس آفیسر، پرنسپلز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بورڈ میں اسپورٹس سیکشن کے انچارج اور فیلڈ سپروائزر امین عبدالعلی نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔آخر میں چیئرمین میٹرک بورڈ نے انٹر اسکولز کے مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں۔علاوہ ازیں کرکٹ کے فائنل میں کامران پبلک اسکول بفرزون اور بحریہ کالج اینڈ اسکول ابراہیم علی بھائی کیمپس نمبر1 کے درمیان میچ ہوا جس میں کامران پبلک اسکول نے 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ فٹبال کے فائنل میچ میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جام مراد ملیر اور سی اے اے ماڈل اسکول ایئر پورٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ اسکول جام مراد نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس میں گرین آئی لینڈ فاؤنڈیشن نے کامیابی حاصل کی ۔بیڈمنٹن میچ میں طلباء کے مقابلے ہوئے جس میں حنیف ایس آر ای بحریہ اسکول ابراہیم علی بھائی کیخلاف کامیابی حاصل کی ۔ ٹیبل ٹینس میچ میں بھی طلباء کے درمیان مقابلے ہوئے اس میچ میں بحریہ اسکول اینڈ کالج کیمپس نمبر3 نے بحریہ اسکول ابراہیم علی بھائی کیخلاف کامیابی حاصل کی ۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US