سندھ کے اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

image

حیدرآباد کا ایک سرکاری اسکول عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 کے تحت سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے "کمیونٹی کولیبریشن" کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا لی ہے۔

یہ ایوارڈز عالمی ادارہ T4 Education کی جانب سے دیے جاتے ہیں جن میں دنیا بھر سے ہزاروں اسکول حصہ لیتے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے اس کامیابی کو صوبے اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US