ڈرامہ چپکے چپکے میں مِشی کا کردار کرنے والی یہ اداکارہ کِس مشہور پاکستانی کرکٹر کی بیٹی ہیں اور ان کا نازیہ حسن سے کیا رشتہ ہے؟ جانیں

image

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے نامور کرکٹر کی صاحبزادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چپکے چپکے میں مِشی کا کردار نبھانے والی یہ اداکارہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔ یہ ڈرامہ اداکارہ کا ڈیبیو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ مقبول گلوکارہ نازیہ حسن اداکارہ ایمن سلیم کی آنٹی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاؤس وائف ہیں۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US