شادی والے دن حادثہ پیش آیا اور میں زخمی ہو گیا پھر بارات ۔۔ جانیے شفاعت علی کی شادی کی حیران کن کہانی

image

سید شفاعت علی پاکستانی پروگراموں کے مشہور میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں جو مشہور سیاسی شخصیات کی بہترین نقالی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ سال 2016 میں شفاعت علی کی چند ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی نقل اتار کر اپنی صلاحیت کو اجاگر کروایا اور آج انہیں ہر کوئی جانتا ہے۔

شفاعت نے فلم “پرواز ہے جونون” میں بھی ایک کردار پیش کیا تھا۔

حال ہی میں شفاعت علی اور ان کی اہلیہ ربیکا فریال نے مشہور ہوسٹ ندا یاسر پروگرام میں شرکت کی۔ شو کے دوران شفاعت علی کی شادی کی پرانی تصاویر سامعین کے ساتھ شیئر کی گئیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والی دلچسپ کہانیاں اور واقعات بھی شیئر کیے جو ان کی شادی میں پیش آئے تھے۔

مقبول کامیڈین سید شفاعت علی نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی شادی سے چند دن قبل ایک حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ولیمے کے دن میں نے جو کوٹ پہنا تھا اس کے نیچے ویسٹ پہنی تھی کیونکہ میری دو پسلیاں چٹخی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی بہت تکلیف دہ تھی۔

انہوں نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US