صوبہ سندھ کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا صورتحال پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں 9ویں اور اس سے اوپر کی کلاسز کل سے شروع ہوجائیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیر سے دوکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کروانا ہوگا، 15 روز بعد دوکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔