دنیا بھر میں کرکٹرز کے لیے شائقین کہ غیر معمولی جذبات دیکھے جاتے ہیں۔ کرکٹ کھیلنا ہو یا دیکھنا کرکٹ کے شائقین کی محبت اپنے پسندیدہ کرکٹر کیلئے کبھی کم نہیں ہوتی۔ آج ہم آپکو تین ان کھلاڑیوں کہ بارے میں بتائیں گے جو کہ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔
ویرات کوہلی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کہ 32 سالہ کپتان کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے۔ ویرات کوہلی کو دنیا کہ مقبول ترین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی جریدے فوربز نے ویرات کوہلی کو دنیا کہ سب سے زیادہ پیسے لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس وجہ سے وہ دنیا کے سب امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں سے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ویرات کوہلی کہ اثاثوں کی کل مالیت ایک اندازے کے مطابق 500 کروڑ بھارتی روپیوں سے زائد ہیں۔ اگر ہم ان کے لایف سٹائل کی بات کریں تو ایک اندازے کے مطابق ویرت کوہلی 22 مشہور برانڈ کے ایمبیسڈر ہیں۔ اس کے علاؤ وہ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے 23 سے 28 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔
بھارتی جریدے ٹائم اف انڈیا کے مطابق، ویرت کوہلی کا دہلی میں موجود گھر کی قیمت لگ بھگ 80 کروڑ بھارتی روپیوں سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ ویرت کوہلی کی شریکِ حیات، بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما ہیں۔
شاہد خان آفریدی:
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے جارحانہ انداز سے کھیلنے والے 44 سالہ آل راؤنڈر کرکٹر شاہد خان آفریدی کا تعلق پاکستان کے علاقے فاٹا سے ہے۔ خبر کے مطابق، شاہد خان آفریدی کے اثاثوں کی کل مالیت پاکستانی 68 کروڑ روپوں سے زائد ہے۔ اس وجہ سے شاہد خان آفریدی کو پاکستان کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر شامل کیا جاتا ہے۔ شاہد خان آفریدی کی نجی زندگی کے بارے میں بتائیں تو، ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ جبکہ ان کے پاس دنیا کی متعدد مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے ایک میں سے ایک گاڑی بینٹلی کونٹینینٹل کی قیمت 4 کروڑ سے زائد ہے۔
شعیب ملک:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 39 سالہ آل راؤنڈر کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ شعیب ملک کو پاکستان کہ امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر شمار کیا جاتا ہے۔ خبر کے مطابق، شعیب ملک 60 کروڑ سے زائد کہ اثاثوں کے مالک ہیں۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کی شریکِ حیات بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ہیں۔