1 کروڑ روپے صرف گھومنے پر خرچ کر دیئے ۔۔ مشہور شوبز اداکارائیں جنہوں نے صرف گھومنے پر اتنا خرچہ کردیا

image

گھومنے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے اور پھر اپنی سہولت کے حساب سے لوگ ٹرپ پلان کرتے ہیں کہ یہاں اتنے پیسوں میں چلے جائیں گے اور کھانے پینے کا ایک مکمل بجٹ بنا کر رکھتے ہیں۔ ایسے ہی شوبز ستارے بھی ہیں، لیکن وہ مالی طور پر بہت مضبوط ہوتے ہیں، اس لئے کبھی بھی کہیں بھی چلے جاتے ہیں۔ ہماری ویب میں آج ہم آپ کو بتائیں گے وہ کون سے اداکار ہیں جو مہنگے ٹریول ٹرپس پر گئے۔

٭ جویریہ سعود:

اداکارہ جویریہ سعود اپنی فیملی کے ہمراہ مہنگے ترین ٹریول ٹرپ پر گئیں۔ سعود فیملی اپنے قریبی دوست کے ہمراہ امریکہ گھومنے گئے ہیں ۔ کراچی سے امریکہ تک جانے کا جہاز کا سفر جویریہ سعود نے اپنے یوٹیوب چینل پر ناظرین کو مکمل ویڈیو کے زریعے دکھایا۔ جس میں وہ پہلے کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ گئے اور وہاں چھ گھنٹے کا قیام کیا جس میں وہ ایئرپورٹ کے ہوٹل اور شاپنگ مال میں گئیں ، اس کے بعد 14 گھنٹے کی امریکی فلائٹ میں سفر کیا اور امریکہ ایئرپورٹ پر ان کے قریبی گھر والوں نے خوش آمد کیا۔ ان کا یہ ٹرپ لاکھوں روپے کا ہے۔

٭ ندا یاسر:

اداکارہ ندا یسر اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ ترکی اور اب مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ ان کا یہ مکمل ٹرپ پیکج ایک ویب سائٹ ک مطابق 6 سے 10 لاکھ کا بآسانی ہوگا جس میں وہ گھوم پھر بھی رہی ہیں، مختلف ریزورٹ میں بھی جا رہی ہیں اور کھانے بھی خاص ہیں۔

٭ ثناء خان:

بھارتی اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی کے ساتھ مالدیپ کے کھلے ماحول او ٹھنڈی فضاؤں کا دورہ کر رہی ہیں۔ ان کا یہ ٹرپ 1 کروڑ سے زائد کا ہے، جس میں اعلٰی اور لگژری ہوٹل اور دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts