مریم کو بلا دو۔۔ عمر شریف کی اسپتال سے نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو رُلا دیا

image

لوگوں کو ہنسانے والا، مشکل میں گھرے اور پریشان حال گھروں میں مسکراہٹ بکھیر کر انہیں کچھ لمحوں کے لیے غم بھلانے میں عمر شریف نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

عمر شریف نے ہمیشہ ہی سے تہذیب اور اخلاقی روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک میں شہرت پائی ہے، انہیں مداح ان کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

لیکن کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کے مداح اس وقت افسردہ ہو گئے تھے، جب انہیں عمر شریف کی طبیعت کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں۔ مداح سمیت سوشل میڈیا صارفین عمر شریف کی ناساز طبیعت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ زیر نظر تصویر میں بھی عمر شریف کی ناک میں مصنوعی طور پر سانس دی جا رہی ہے جبکہ انہیں مزید دیگر آلات بھی لگائے گئے ہیں۔

جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی اہلیہ زرین ان کی ویڈیو بنا رہی ہیں، جس میں وہ عمر سے پوچھ رہی ہیں کہ انہیں کس سے ملنا ہے، جس پر عمر کہہ رہے ہیں مریم سے۔ زرین نے اس پر کہا کہ آپ نہیں ملے ہونا مریم سے؟، جس پر عمر نے کہا کہ طبیعت خراب ہے اسی لیے۔

عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر مداح سمیت ہر کوئی حیرت زدہ بھی ہے اور افسردہ بھی۔ جبکہ ہر کوئی کامیڈی کے بادشاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

ہماری ویب، کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے پُر امید ہے اور دعا گو ہے، جبکہ ہم اپنے صارفین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts