مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ حادثے کا شکار ہوگئیں جن کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شئیر کی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے گاڑی کے حادثے کے بعد کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہاتھ ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔
سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال۔