صدف جب غصے میں آجاتی ہے تو ۔۔ جانیے صدف کنول سے متعلق شوہر نے کیا انکشافات کیے

image

وقت وقت کی بات ہے اداکار شہروز سبزواری اپنی اداکاری سے تو کچھ زیادہ لوگوں کو متاثر نہیں کر سکے مگر اپنی پہلی بیوی سائرہ جو کہ ایک مشہورو معروف اداکارہ ہیں ان کو طلا ق دینے کے بعد یہ شہرت کی بلندویوں پر پہنچ گئے، عام انسان ہو یا شوبز انڈسڑی ہر جگہ اس طلاق کی بات ہو رہی تھی۔ مگر آج اپنی دوسری بیوی صدف کنول کے 2 بڑے ایسے رازوں پر سے پردہ اٹھایا جو کہ کسی کو معلوم نہ تھے۔آئیے جانتے ہیں۔

صدف کو جب غصہ آتا ہے تو وہ کس زبان میں گالی دیتی ہے اور کیا کیا کرتی ہے:

صدف کنول ویسے تو زیادہ تر خاموش اور خوش ہی رہتی ہیں لیکن جب انہیں غصہ آتا ہے تو یہ ایک دم سے اردو زبان بھول کر اپنی مادری زبان میں گالیاں دیتی ہیں، مزید یہ بھی بتایا کہ اداکارہ صدف کنول کی مادری زبان ہندکو ہے اور وہ ہزارہ کے علاقے میانوالی کی رہنے والی ہیں جبکہ وہ ایک تنولی پٹھان ہیں۔اس راز پر سے پردہ ان کے شوہر شہروز سبزاری نے اٹھایا ۔جبکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ گئے کہ غصہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جس سب کو آتا ہے۔

صدف ہر فیشن شو میں ماڈلز کے اچھے کپڑے خود پہن لیتی ہیں:

صرف گالیاں ہی نہیں دیتی بلکہ شہروز سبزاری نے مزید بتایا کہ یہ موصوف کرتی یہ ہیں کہ جب بھی فیشن شو ہو رہا ہو تو "شو اسٹاپر" کا لباس بہت خوبصورت بنایا ہوا ہوتا ہے تو یہ وہ خود پہن کر نکل جاتی ہیں اور جس ماڈل نے یہ لبا س پہننا ہو وہ انکا منہ دیکھتی ر ہ جاتی ہیں۔ ہاں لیکن جب کسی بڑی شوبز شخصیت کو شو اسٹاپر کے طور پر بلایا گیا ہو تو پھر نہیں کرتیں یہ ایسا۔

اس موقعے پر اہلیہ صدف کنول نے کہا کہ شو اسٹاپر اور شو اسٹارٹ کرنے والوں کے ملبوسات بہت خوبصورت ہوتے ہیں تو میرا دل کرتا ہے کہ یہ بھی میں ہی پہنوں اور جب میں لباس پہن کر نکل جاتی ہوں تو ڈیزائنر بھی مجھے کچھ نہیں کہتے۔ اس کے علاوہ جب انکے شوہر اور اداکار انکے یہ راز بتا رہے تھے تو صدف شرم سے پانی پانی ہو رہی تھیں اورٹیبل کے نیچے خود کو چھپا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام راز انکے شوہر نے خود ایک شو کے دوران بتائے جس میں یہ دونوں مہمان خصوصی بن کر آئے ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts