منال نے لاکھوں کا جوڑا اور ہیرے کا زیور پہنا تو وہیں بہن کی بھی دلچسپ ویڈیو ہوئی وائرل۔۔ دیکھیں شادی کے چند ایسے لمحات جس کو بھولنا آسان نہیں

image

منال خان اور احسن کی شادی کو پریوں کے دیس کی شادی کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔ اپنی شادی کے ہر ایونٹ کو انجوائے کرتے منال اور احسن اپنے ولیمے کے دن بھی بے حد خوش اور شہزادہ شہزادی جیسے نظر آئے۔

جوڑا کہاں سے لیا؟

ولیمے کے دن منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں اپنے ولیمے کی تیاری کی ساری تفصیلات شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے ولیمے کا جوڑا ارم خان کٹیور سے لیا گیا ہے جہاں برائیڈل ڈریس کی قیمتیں لاکھوں میں ہوتی ہیں۔ منال نے اپنی بارات میں بھی چھ لاکھ کا سرخ جوڑا پہناتھا۔ جبکہ ان کا میک اپ ساراسیلون اینڈ اسپا سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ زیور منال نے وہی پہنا جو بارات والے دن ان کے شوہر نے انھیں تحفے میں دیا۔

بلاشبہ منال اپنے لاکھوں کے قیمتی جوڑے اور زیور میں پریوں کی طرح حسین لگ رہی تھیں۔ منال خان نے اپنی ڈیزائنر اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اپنے فوٹوگرافرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف احسن خان بھی تھری پیس ڈنر سوٹ میں کسی خوبرو شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔

بھانجی نے خالہ کا دوپٹہ پکڑ لیا

اس ساری تقریب میں جہاں لوگوں کی نگاہیں منال اور احسن پر ٹکی رہیں وہیں ایمن، منیب اور ان کی گول مٹول سی بیٹی امل بھی چھائے رہے۔ ایمن نے بھی اپنی جڑواں بہن کے ولیمے پر خوبصورت سا ڈریس زیب تن کیا۔ ایمن کی بیٹی امل نے اپنی خالہ کا دوپٹہ پکڑ لیا جس کی خوبصورت ویڈیو نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

منیب نے بیگم کا چہرہ ٹشو سے صاف کیا

تقریب کے دوران ایک ایسا وقت آیا جب شدید گرمی اور پسینے کی وجہ سے ایمن توڑی دور جاکر کھڑی ہوگئیں منیب نے جیسے ہی اپنی بیگم کی غیر موجودگی کو محسوس کیا وہ فوراً ان کے پاس گئے اور ٹشو سے پسینہ صاف کیا جس کی وڈیو بھی فی الوقت وائرل ہے۔

منال کی رخصتی

منال کی رخصتی بھی روایتی انداز میں ہوئی جس کی ویڈیو یہاں پیش کی جارہی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts