بیٹے کو کرکٹ کھیلنے سے روکتا تھا لیکن... کرکٹر آصف علی کے والد نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہو کر کیا کہا؟ جانیے

image

افغانستان کے خلاف ایک اوور میں چار چھکے مار کر پاکستان کو میچ جتانے والے کرکٹر کو پورا پاکستان ہیرو قرار دے رہا ہے۔ اسی خوشی کے موقع پر جب میڈیا ٹیم فیصل آباد میں بنے آصف علی کے آبائی گھر گئی تو وہاں جشن کا سماں تھا۔ آصف علی کے والد نے بتایا کہ "پہلے میں آصف کو کرکٹ کھیلنے سے روکتا تھا لیکن بعد میں سپورٹ کرنے لگا"

آصف علی کے والد محمد سرور نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان کے بیٹے کے ہاتھوں پاکستان کو میچ پر فتح ملی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US