پہلی کمائی سے والدہ کے لئے کنگن خریدے۔۔۔ جانیے ان مشہور کھلاڑیوں کی پہلی کمائی کتنی تھی اور اس سے انھوں نے کیا خریدا؟

image

حال ہی میں نعمان نیاز کے ساتھ تنازعے کی زد میں آنے والے شعیب اختر کو جہاں قوم نے اپنا اصلی ہیرو قرار دیا ہے وہیں شعیب نے ایک ایسی بات بتائی ہے جسے سن کر دل میں ان کی عزت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

پہلی کمائی سے والدہ کے لئے سونے کے کنگن خریدے

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں آئے سابق کرکٹرز سے جب ان کی پہلی کمائی کے بارے میں پوچھا گیا تو شعیب اختر نے بتایا کہ "میری پہلی کرکٹ سے کمائی 12 ہزار روپے تھی جس سے میں نے اپنی والدہ کے لئے سونے کے کنگن خریدے تھے"

مشہور کرکٹرز کی پہلی کمائی

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ہہلی کمائی 5 ہزار روپے تھی جس سے انھوں نے ڈھیر ساری شاپنگ کی تھی۔

مشتاق احمد کہتے ہیں کہ ان کی پہلی کمائی 25 ہزار تھی جس سے انھوں نے موٹر سائیکل خریدی جب کہ سکندر بخت نے بتایا کہ ان کی پہلی کمائی صرف ایک ہزار روپے تھی جس سے انھوں نے کسی کو تحفہ دینے کے لئے پرفیوم خریدا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US