ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سپر 12 مرحلے میں آج شام پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
بابر اعظم کا دیگر کھلاڑیوں کو کہہ رہے ہیں کہ ہر قدم پر ہم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ ہم ایک ٹیم کی طرح بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کے ہم مسلسل جیت حاصل کررہے ہیں، اس میں ہمیں ہماری غلطیوں پر نظر رکھنی چاہیئے۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمیبیا کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ جن میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی مجموعی طور کھلاڑیوں کی جانب سے ٹریننگ کی گئی۔ جبکہ کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
تاہم آج شام میں ہونے والے میچ میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ جن میں عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں