گزشتہ روز پاکستان اور نمیبیا کے درمیان ہونے والے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس فیصلے کے پیچھے کیا راز تھا؟ کپتان بابر اعظم نے وجہ بتا دی۔
ورلڈ ٹی20 میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پاکستان نے 45 رنز سے نمیبیا کو شکست دی تھی۔ میچ کی اختتامی تقریب سے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں، پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاکہ پہلے بیٹنگ کے ذریعے بلے بازوں کو ٹیسٹ کیا جا سکے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کا پھر سے فارم میں آنا ٹیم کیلئے خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حسن علی سے نئی گیند سے بال کروائی گئی، جس کا مقصد انہیں اعتماد دینا تھا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ہاف میں گراؤنڈ میں تھوڑی اوس تھی۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ جس طرح ابتدائی میچ سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، اسی طرح سیمی فائنل میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے۔
مشکل وقت میں بابر سے کیا کہا؟
نمیبیا کے خلاف 77 رنز بنا کر مین آف دی میچ حاصل کرنے والے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شروع میں کنڈیشن بہت مشکل تھی۔ کپتان بابر کے ساتھ پلان کیا تھا کہ جتنا ہوسکے لمبا لے کر جائیں گے۔
محمد رضوان نے نمیبیا ٹیم کے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھی بولنگ کی، گیند بلے پر نہیں آرہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ نے بتایا تھا کہ آپ کا وقت آتا ہے، اور جب وقت آیا تو ہٹنگ بھی ہوئی۔