بھارتی ٹیم آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے ساتھ کھیلے گی، جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے نشر کیا جائے گا۔ ورلڈ ٹی20 میں سب سے مضبوط سمجھی جانے والی بھارتی ٹیم پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت کے پاس ورلڈکپ میں رہنے کا آج آخری موقع ہے۔ جبکہ انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کے مطابق آج ہونے والے میچ کیلئے گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ تاہم جسپریت بمراہ اور محمد شامی نے سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
کہا جارہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو ملے گی۔
سابق بھارتی کرکٹر کی جانب سے آف اسپنر روی چندر اشون کو پلئینگ الیون کا حصہ نہ بننے پر کپتان ویرات کوہلی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان کی ٹیم میں ریٹائر ہونے والے اصغر افغان کی جگہ شرف الدین اشرف کو کھلایا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
بھارتی ٹیم کو اگر ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو انہیں آج افغانستان سے میچ جیتنا ہوگا۔ جبکہ 7 نومبر کو ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا۔
اس کے علاوہ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کو بھی شکست دینی ہوگی۔ اس کے ساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بہتر کرنا ہوگا۔
البتہ اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا بھی دے تب بھی بھارتی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس کیلئے نمیبیا یا سکاٹ لینڈ میں سے کس ایک کو نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا۔
انڈیا کے آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں اپنا اگلا ایک میچ ہاریں۔
اس کے ساتھ ساتھ بھارت کیلئے ٹورنمنٹ میں رہنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان اپنا اگلا ایک میچ ہاریں۔