گزشتہ روز ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دی تھی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان ٹیم کو شکست دے کر گروپ میچز میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ افغانستان کی بیٹنگ کے دوران، بھارتی بولر محمد شامی کی گیند پر جب افغان کھلاڑی کریم جنت نے شارٹ لگائی تو بھارتی فیلڈر رویندرا جدیجا کی جانب سے کئے گئے کیچ پر شائقین کرکٹ میں بخث کی جاری ہے۔
اس کیچ پر فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا تھا، جبکہ تھرڈ امپائر نے گیند زمین پر ٹکرانے پر افغانستان کے کھلاڑی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر مبینہ کیچ پر بحث کی جارہی ہے۔ جبکہ آئی سی سی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیچ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
تاہم آئی سی سی کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سابق انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے جڈیجا کے کیچ کو آؤٹ قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے کا اظہار رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا یہ آؤٹ تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آؤٹ کو ناٹ آؤٹ دے دیا۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میچ فکس ہے۔
ایک نے کہا کہ تھرڈ امپائر نے غلط فیصلہ کیا تھا