میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔۔ جانیے دسمبر میں کونسی کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے؟

image

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ تاہم دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جہاں وہ 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

جبکہ اطلاعات کے مطابق تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تاہم پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US