رشوت دینے اور لینے والا دونوں سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گے ۔۔ منیب بٹ نے بھارتی ٹیم پر طنز کے تیر چلا دیے

image

بھارتی ٹیم کی افغانستان سے یکطرفہ مقابلے کے بعد سوشل میڈیا پر فکسڈ میچ کا ٹرینڈ بن گیا تھا۔ تاہم پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھی بھارت کی جیت پر طنز کے تیر چلا دیے۔

منیب بٹ نے اپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم انڈیا ہار کے جیتنے والے بازی گر اور ایسے جان کے ہارنے والے کو کاری گر کہتے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں منیب بٹ میں لکھا کہ رشوت دینے اور لینے والا دونوں سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان اور بھارت کے میچ کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر Well paid India کا ٹرینڈ اور میمز شئیر ہوتی رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US