شوہر کی کامیابی پر کھڑے ہو کر داد دی... جانیں شعیب ملک کو کیا بڑا اعزاز مل گیا؟
جہاں یہ ٹی ٹوئینٹی پاکستانی قوم کے لئے یادگار ہے وہیں اس سال پاکستانی کرکٹرز کو بھی شاندار اعزازات حاصل ہوئے ہیں۔ آج کے پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور وہ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کے تیز ترین نصف سینچری بنانے والے کھلاڑی کا ریکارڈ حاصلِ کرچکے ہیں۔
18 گیندوں پر 54 رنز
آج کے میچ میں شعیب ملک نے 6 چھکے اور ایک چوکا مارا یعنی صرف 18 گیندوں پر حیرت انگیز طور پر 54 رنز بنا ڈالے۔
ثانیہ مرزا کھڑے ہوکر داد دیتی رہیں
اسٹیڈیم میں موجود بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اس خوشی کے موقع پر کھڑے ہوکر شعیب کو داد دیتی رہیں۔