اب میں ہائی کورٹ جاؤں گا... نعمان نیاز والے قصے کے بعد اب شعیب اختر کس بڑی مشکل میں پھنس گئے؟ جانیے

image

عوام کی ڈھیروں ڈھیر چاہت نچاور کرنے کے باوجود جانے کیا بات ہے کہ سپر اسٹار شعیب اختر ایک کے بعد ایک مصیبتوں میں پھنستے ہی جارہے ہیں۔ اب یہی دیکھ لیں نعمان نیاز سے تلخ کلامی کے بعد شعیب اختر نے جواب میں کسی بدتمیزی کا مظاہرہ نہیں کیا پھر بھی سرکاری چینل ان سے ناراض ہے اور باقاعدہ ہرجانے کا نوٹس بھیج چکا ہے۔

پی ٹی وی کا نوٹس

پی ٹی وی نے شعیب اختر پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے استعفیٰ دینے اور ورلڈ کپ کے دوران پی ٹی وی سے غیر حاضر رہنے اور اس کے بعد بغیر بتائے دبئی جاکر بھارتی کرکٹر کے ساتھ پروگرام کرنے پر 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے کیونکہ چینل کے مطابق شعیب اختر کی وجہ سے انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اب میں ہائی کورٹ جاؤں گا

جبکہ پی ٹی وی کے اس نوٹس کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔ شعیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آئے بغیر مجھے نوٹس بھیجا ہے اس لیے میں نعمان نیاز اور پی ٹی وی کے ایم ڈی کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US