بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے اور اب۔۔۔ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی پہلا پیغام سامنے آگیا

image

ورلڈ ٹی20 سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے پوسٹ کرتے ہوئے چند تصاویر بھی شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ ایک مقصد حاصل کرنے کیلئے نکلے تھے، مگر بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے، جبکہ ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں۔

وایرت کوہلی نے مزید کہا کہ ہماری حمایت کرنے پر شائقین کا شکر گزار ہوں۔ اور ہم مضبوطی کے ساتھ واپس آنے کا ارادہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت گروپ میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US