پہلے نماز پڑھتے ہیں اور پھر۔۔ جانیے پاکستانی ٹیم تیاری کیسے کرتی ہے؟ جو انگلش کھلاڑی دیکھتے ہی رہ گئے، ویڈیو دیکھیں

image

ورلڈ ٹی20 کے میچز میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہنے کے بعد جمعرات کے روز آسٹریلیا سے سیمی فائنل کھیلے گی۔ تاہم سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ سیشن کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی ٹریننگ سیشن کا آغاز نماز ادا کرکے کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ٹریننگ سے پہلے نماز کی ادائیگی کررہی ہے۔ جبکہ انگلش کھلاڑیوں نے ٹیم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بریک کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرتے ہوئے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US