یہ بات تو سب سب جانتے ہیں کہ لیجنڈری وسیم اکرم یوں تو کرکٹر تو بہترین ہیں ہی، البتہ ساتھ ساتھ اداکاری بھی خوب کرنا جانتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست کے بعد حارث رؤف نے مین آف دی میچ حاصل کیا تھا، جہاں انٹرویو کے دوران حارث رؤف کے چہرے کے تاثرات پر وسیم اکرم نے نقل کرکے دکھا دی۔
میچ کے بعد انٹرویو میں صاف نظر آرہا تھا کہ خاتون اینکر کی جانب سے ہندی الفاظ استعمال کرنے پر حارث رؤف کو سمجھنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔ جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم نے پروگرام کے دوران حارث رؤف کے چہرے کے تاثرات کو مزاحیہ انداز میں نقل کیا۔
خیال رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر ورلڈ ٹی20 کپ کے پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے حصہ ہیں۔