ورلڈ ٹی20 کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل جمعرات پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ خبر کے مطابق کل کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم کے دو قابل اعتماد کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان اور اور شعیب ملک کو فلو ہوا ہے، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جبکہ دونوں کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سر فزاز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
تاہم تیم میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ دونوں کھلاڑیوں کے کل صبح پھر سے چیک اپ کے بعد کیا جائے گا۔