راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سیمی فائنل سے پہلے قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں انجیکشن لگائیں تاکہ وہ ٹھیک ہوکر میچ کھیل سکیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ خبر سامنے آرہی ہیں کہ شعیب ملک اور محمد رضوان بیمار ہوگئے ہیں۔
شعیب اختر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دو کھلاڑیوں کو انجیکشن ٹھوکیں، ڈرپ لگائیں، یہ ٹھیک ہوکر میچ میں پرفارم کرسکیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رضوان اور ملک دوائیاں استعمال کررہے ہونگے، تاکہ سیمی فائنل میں کھیل سکیں اور اچھا پرفارم کریں گے۔
شعیب اختر نے کہا کہ سیمی فائنل کا میچ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، ہمیں جیت کا انجیکشن لگانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب محمد رضوان اور شعیب ملک کو فلو ہونے کی خبریں سامنے آئی تھی، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سر فراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔