گزشتہ روز ورلڈ ٹی20 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا سے 5 وکٹوں کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی افسردہ تصاویر نے سوشل میڈیا شئیر کی جارہی ہیں۔
گراؤنڈ میں موجود ایک ننھے پاکستانی شائقین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کی ہار کے بعد وہ رو رہا ہے۔ جبکہ ایک اور تصویر میں چھوٹی بچی پاکستان کی شکست کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر سامنے آئیں ہیں، جہاں شاہین آفریدی آخری گیند پر چھکا کھانے کے بعد افسردہ بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تاہم آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی آؤٹ کرنے والے شاداب خان کی آنکھوں سے آنسوں جاری ہوگئے، جبکہ ساتھ میں بابر اعظم اور شعیب ملک بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ آسٹریلین کھلاڑی کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی کی روتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔
ایسا نہیں کہ پاکستان کی ہار سے کوئی افسردہ نہیں، مگر اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے اندر لڑنے کا جذبہ نظر آیا۔ جو 90 ویں کی دہائی میں نظر آتآ تھا۔
محمد رضوان نے دو دن اہسپتال میں گزارنے کے باوجود بھی ایک شاندار بیٹنگ کی، جبکہ پاکستان ٹیم کے گیارہ کے گیارہ کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح نظر آئے۔
ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے، مگر ایک ٹیم کی طرح لڑنے کا جذبہ جو ہماری ٹیم میں نظر آیا ہے، وہ کسی بھی جیت سے بڑی کامیابی ہے۔