بہت دلیر بندہ ہے.. شعیب اختر, محمد رضوان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بیان کرتے ہوئے

image

"بہت دلیر بندہ ہے۔ اس کے قد کاٹھ پر نہ جائیں لیکن وہ ایک بہادر پٹھان ہے"

یہ الفاظ شعیب اختر نے جیو نیوز کے ایک شو میں محمد رضوان کو سراہتے ہوئے ادا کیے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے کا طرح میچ کھیلا کوئی یقین نہیں کرسکتا

تھا کہ وہ دو دن آئی سی یو میں رہ کر کرکٹ کے میدان میں آیا ہے۔ شعیب اختر نے مزید کہا"پانچ چھ اوور کے بعد تھکن اور بیماری کا اثر محمد رضوان پر ہوا لیکن وہ ایک فائٹر ہے اس نے دسویں اوور میں پھر پاکستان کو رنز بنا کے دیے۔ محمد رضوان پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہے"

اسی طرح مشتاق احمد نے کہا کہ "میں کرکٹ ٹیم میں کوچنگ بھی کرتا ہوں میں نے دیکھا ہے محمد رضوان کا اللہ پر بہت بھروسہ ہے اور اسی وجہ سے وہ ایک کامیاب انسان ہے"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US