پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں ہارنے سے جہاں لوگوں کے دل ٹوٹے وہیں قوم نے سیمی فائنل تک بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کو سراہا بھی۔ ایسے میں بچوں کے معصوم دلوں پر بھی قومی ٹیم کی محنت کا خوب اثر ہوا۔
بڑا ہو کر میں بھی کپتان بنوں گا
ننھے منے سے محمد ہارون
نام کے بچے نے کپتان بابر اعظم کو اپنے ہاتھ سے ایک خط لکھا جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ خط میں ہارون لکھتے ہیں کہ "میچ دیکھتے ہوئے مجھے یقین تھا کہ ہم فائنل میں جائیں گے لیکن پھر میں پریشان ہوگیا اور جب ہماری ٹیم ہار گئی تو مجھے بہت دکھ ہوا۔"
آٹو گراف کی فرمائش
محمد ہارون نے کہا کہ جب وہ بڑے ہوجائیں گے تو وہ بھی پاکستان ٹیم کے کپتان بنیں گے اور تب پاکستان فائنل جیتے گا۔ خط کے آخر میں ہارون نے فرمائش کی کہ کیا بابر اعظم اور باقی سب کھلاڑی انھیں آٹوگراف دیں گے؟
کپتان بابر اعظم نے بچے کا آٹوگراف مانگ لیا
اس پیارے سے خط کے جواب میں بابر اعظم نے محمد ہارون کو جواب دیا کہ " مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اعتماد اور توجہ سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں،آپ کو ٹیم کے آٹو گراف ملیں گے لیکن مجھے آپ کا آٹو گراف چاہیے"
بابر اعظم نے دل. جیت لیا
یقیناً محمد ہارون کپتان بابر اعظم کے اتنے پیار سے جواب دینے پر بہت خوش ہوئے ہوں گے۔ اصل ہیرو وہی ہوتا ہے جو لوگوں کے دل جیتنا جانتا ہو جیسے کہ بابر اعظم کے رویے نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے