بھارتی سابق کرکٹر سارو گنگولی نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے لاہور کے کبابوں کی بہت تعریف سنی ہوئی تھی۔ اس لئے 2004 -2003 کے میچز کے دوران جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو سارو سے رہا نہیں گیا اور کسی طرح وہ اپنی ٹیم کو چکما دے کر لاہور کی گلیوں میں کباب کھانے نکل پڑے۔
پرویز مشرف کا فون
سارو کہتے ہیں بعد میں ان کی ٹیم کے ساتھ آئے لوگوں نے کہا بھی کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ہو کر تم گلیوں میں کباب کھا رہے ہو۔ سارو کہتے ہیں چونکہ بھارتی ٹیم ہونے کی وجہ سے ان کو حفاظت کے لئے بہت سخت سیکورٹی دی گئی تھی اس لئے گلیوں میں جاکر کباب کھانے کے لئے انھیں سیکورٹی پروٹوکولز توڑنے پڑے۔ اسی دوران اس وقت کے صدرِ پاکستان پرویز مشرف نے سارو گنگولی کو فون کیا اور کہا کہ آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن حفاظتی اقدامات کا خیال رکھیں۔