آپ ہی پاکستان کو مضبوط بنائیں گے! سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی حیرت انگیز تصویر بنانے والے بچے کے چرچے۔۔ جانیں محمد رضوان نے بچے کو کیا جواب دیا؟

image

ٹیم گرین کے شاہین بھلے ہی ورلڈ کپ نہ جیت سکے لیکن اپنی شاندار کارکردگی سے پوری قوم کے دل ضرور جیت لئے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی بچے اس وقت کرکٹرز کو اپنے آئیڈیل کے طور پپر دیکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں فرحان علی مچولوی نام کے ایک بچے نے محمد رضوان کی ایک خوبصورت پینٹنگ بنائی ہے۔

خوبصورت پینٹنگ

اس پینٹنگ میں محمد رضوان کو پاکستانی کرکٹ کے یونیفارم میں ہاتھ لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پینٹنگ میں خوبصورت رنگ استعمال کیے گئے ہیں اور تصویر میں محمد رضوان کی شبیہہ ناقال یقین حد تک درست بنائی گئی ہے جو اتنے چھوٹے بچے کے لئے بنانا ایک حیرت انگیز بات ہے۔

بچے ہی پاکستان کا اثاثہ ہیں

محمد رضوان نے بچے کو سراہتے ہوئے کہا کہ “آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔ آپ زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں۔ میرا یقین ہے کہ آپ جیسے بچے ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں جو ایک مضبوط پاکستان بنائیں گے“

محمد رضوان نے فرحان علی مچولوی کی محبت اور حمایت کے اس انداز کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US