پاکستانی ٹیم کو جھنڈے سمیت واپس بھیجو۔۔ بنگلادیشی وزیر پاکستانی جھنڈا لگانے پر غصہ کیوں ہوگئے؟

image

بنگلہ دیش میں گئی پاکستان کی ٹیم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پریکٹس کے دوران جھنڈا لگایا تو بنگلہ دیشیوں سے برداشت نہیں ہوسکا۔

ٹیم کو جھنڈے سمیت واپس بھیج دینا چاہئیے

اس موقع ہر لی گئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بنگلہ دیش کے وزیرِ اطلاعات و نشریات مراد حسن نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہم پریکٹس سیشن کے دوران ان کی جانب سے پاکستانی جھنڈا لگانا قبول نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ہم بابائے بنگا بدھو شیخ مجیب کی سالگرہ اور اپنی آزادی کی 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جھنڈے کے ساتھ ہی واپس بھیج دینا چاہیے“

پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کھیلنے گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز ہوں گے جس میں سے پہلا میچ کل شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم، کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US