پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ ڈرامے جو بے حد مقبولیت حاصل کرتے ہیں ان پر میمز کی بھرمار ہوجاتی ہے۔
ہم کہاں کے سچے دراصل ناول پر مبنی ایک رومانوی طرز کا ڈرامہ ہے جو ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ماہرہ خان، کبرا خان اور عثمان مختار نے ادا کیے ہیں جن کے بیچ ساری کہانی چلتی ہے۔
حال ہی میں مذکوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہوئی جو سامعین کی توقعات کے بالکل بر عکس تھیں۔ اداکاری تو سب نے ہی اچھی کی لیکن سوشل میڈیا پر ڈرام ہم کہاں کے سچے تھے ڈرامہ مزاحیہ میمز بھی شئیر کی گئیں اور ساتھ ہی مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔
آئیے سپر ہٹ ڈرامے 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں مشال، مہرین اور اسود کے کرداروں سے منسلک میمز اور صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ایک میم سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ جب مشال کو پتہ چلا کہ آج کی قسط میں کھانا نہیں ہے۔
ایک میم پر لکھا تھا کہ یہ پہلی لڑکی ہے جو پھوپھو کے بیٹے کے لیے پاگل ہو رہی ہے۔
ایک یوٹیوبر صارف نے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط پر تبصرہ لکھا کہ ڈرامے میں کچھ نہیں تھا بس لڑکی کو بس کے اوپر بٹھا کر دکھانا تھا۔
نایاب نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اتنے آنسو تو میں نے اپنے برے ریزلٹ پر نہیں بہائے تھے جتنے اس ڈرامے کی آخری قسط پر بہا دیے۔ بہت زبردست ڈرامہ تھا۔