کھلاڑی نے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے دیا۔۔ دلچسپ ویڈیو وائرل

image

لوگ جب کسی مشہور شخصیت سے ملتے ہیں تو یادگار کے طور پر ان کے ساتھ سیلفی یا آٹوگراف ضرور لیتے ہیں۔ یہ آٹوگراف ان کے لئے فخر کی علامت ہوتے ہیں جس کے لئے خاص ڈائریز یا نوٹ بکس رکھی جاتی ہیں۔

البتہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران جب کھلاڑی جیک لیچ گراؤنڈ میں موجود تھے اور فیلڈنگ کررہے تھے تو اچانک اپنے مداح کی پکار پر اس کی جانب بڑھے اور پورے گراؤنڈ میں موجود کیمروں کا رخ امن کی جانب ہی ہوگیا۔ مداح کے پاس پہنچے اور جب اس نے انھیں پین پکڑایا تو جیک نے اس کے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے ڈالا۔

یہ منظر ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا اور ٹی وی کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس کلپ کو بار بار دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US