پی ایس ایل سے 1 دن پہلے کراچی سٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی

image
پی ایس ایل شروع ہونے ایک دن پہلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تھی۔
آگ سے پی ایس ایل کے لیے خصوصی طور پر تیار کیئے گئے کمنٹری باکس اور باؤنڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رات کو فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کل کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US