آنکھوں کے آپریشن کے بعد عقل کا استعمال کریں اور تصویر انٹرینٹ پر دیکھ لیں، ڈرامہ پری زاد کے دلچسپ میمز وائرل

image

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں آج سے پہلے بہت سے ڈرامے مشہور ہوئے وہیں ایک ڈرامہ جس کا نام پری زاد ہے اس نے تو عوام کی نظروں میں ایک الگ مقام بنا لیا جس کی کئی وجوہات ہیں۔

جیساکہ پری زاد کا گھر، ڈرامے کی دلچسپ اور تجسس رکھنے والی کہانی یہی نہیں بلکہ جس انداز سے تمام کرداروں نے اپنے اپنے کردار کو ادا کیا یہ تو پاکستانی عوام کو بھا ہی گیا۔

یہی وجہ ہے کہ اب جب مشہور و معروف ڈرامہ سیریل پری زاد کی "دوسری آخری قسط" منظر عام پر آئی ہے تب سے ہی سوشل میڈیا پر مذاحیہ میمز کا طوفان آ گیا ہے۔

کیونکہ جو اینی پری زاد سے اتنی محبت کرتی تھی اب جب اس کی آنکھوں کا آپریشن ہو گیا ہے تو اسے ایک مقام پر وہ اتفاقیہ طور پر نظر بھی آجاتا ہے تو بھی یہ اسے پہچانتی نہیں ارو قریب سے گزر جاتی ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر اس منظر کے بارے میں لوگ کیا رائے رکھتے ہیں۔

ایک صارف نے تو کہا کہ آج کے دور میں یہ موبائل فون استعمال کر رہی ہے اور سوشل میڈیا بھی پھر بھی پری زاد کو پہچان نہیں رہی۔

ایک صارف نے تو کہا کہ آج کل دور میں جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور پھر پہچانتے نہیں تو ان سے تو بہتر ہے اینی کیونکہ وہ تو کہہ سکتی ہے کہ وہ کیسے پہچان سکتی تھی کیونکہ وہ تو اس وقت نابیان تھی جب پری زاد اس کے پاس تھا۔

یہی نہیں ایک سوشل میڈیا صارف کا یہ کہنا تھا کہ اینی تو نابینا ہی اچھی تھی، یہی نہیں بلکہ ایک خاتون تو موقعے کی مناسبت سے بھارتی گانے کے بول شیئر کر دیے۔

جس کے بول کچھ یوں تھے " بیوفا بیوفا نکلی ہے تو، وے جھوٹا پیار جھوٹا پیار کتا ہے توں۔اس ہی طرح کے مزید مذاحیہ تبصرے دیکھنے کیلئے ملحاظہ کیجئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow