فیروز خان غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے لگے ۔۔ دیکھیں ویڈیو مناظر

image
خُدا کے بندوں کی مدد کرنا نیک عمل ہے۔ چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا کوئی شوبز سیلیبریٹی ہو۔ آج دوپہر سے سوشل میڈیا پر اداکار فیروز خان کی گاڑی میں بیٹھ کر ضرورتمندوں کو کھانا تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان غریبوں میں بریانی کی تھیلی اور ایک جوس تقسیم کر رہے ہیں۔ گاڑی کے باہر موجود لوگ فیروز خان کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نیک کام کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگوں نے منفی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ نیکی کر دریا میں ڈال، ان کو یہ ویڈیو نہیں بنانی چاہیے تھی۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ کمنٹ اور شیئر کر چکے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow