مجھے بہت شوق تھا ہونٹوں میں فلرز ڈلوانے کا۔ میں برطانیہ میں ہونٹوں کی سرجری کروانے اسٹریچر پر لیٹی تھی اور ڈاکٹر نے ایک طرف فلر ڈالا تھا کہ ایف آئی اے کا فون آگیا اور میں سرجری آدھی چھوڑ کر اٹھ گئی "
یہ کہنا ہے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جو گزشتہ ہفتوں اپنی ہی بنائ جانے والی منی لانڈرنگ کی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہیں یہاں تک کہ ایف آئی اے نے بھی ان کی ویڈیوز پر سختی سے نوٹس لیا۔
ایف آئی اے درخواست کروں گی
حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جانب سے ان کے ہونٹ غیر معمولی طور پر پھولے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم مزید کہتی ہیں کہ "میں نے سوچا مہنگائی کا دور ہے اب ہونٹ کے دوسری طرف بھی فلر ڈلوا کر پیسے دوں۔ بینک اکاونٹ تو منجمد ہو گئے ہونگے تو دوسری طرف کے فلر کے پیسے بچا کر برطانیہ میں جیب خرچ کے پیسے رکھوں گی۔ یہ نہ ہو کہ میں یہاں بھوکی مر جاوں اور میرے پاس کھانے پینے کے بھی پیسے نہ ہوں" حریم شاہ نے کہا کہ میں نے سوچا ابھی ہونٹ کے ایک طرف کے فلر سے گزارا کرتے ہیں اگر ایف آئی اے کو مجھ رحم آگیا توپھر میں دوسری طرف بھی فلر ڈلوا لوں گی ورنہ پھر ایف آئی اے سے درخواست کروں گی کہ دیکھیں آپ کی وجہ سے یہ ہو گیا ۔