یہ میرا داماد بننا چاہیں تو خوشی سے قبول کروں گی مگر ۔۔ نادیہ خان بلاول کو داماد بنانے کے لیے تیار لیکن کیا شرط رکھ دی؟

image

مشہور و معروف سابقہ اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وہ بلاول بھٹو اگر داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کروں گی۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہی اور اس پروگرام میں ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار بھی موجود تھے۔

شو کے دوران جب ہوسٹ کی جانب سے سوال کیا کہ اگر بلاول بھٹو داماد بننا چاہیں تو آپ خوشی خوشی قوبل کریں گی؟ اس سوال پر نادیہ پہلے تھوڑا حیران ہوئی اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے۔

بعد میں انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ اچھا ہوگا کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔

یہی نہیں انہوں نے ملکی سیاست پر بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔ اور اب تو میں سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہوں۔

کیونکہ احساس ہو رہا ہے کہ ملک میں خواتین سیاستدانوں کی کمی ہے۔ ابھی یہ اہم نہیں کہ میں کون سی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گی ہاں جو بھی کام کروں گی وہ نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ نادیہ خان کی اس بات پر عثمان ڈار نے کہا کہ ہم انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں اور اگر یہ پی ٹی آئی میں شامل ہوتی ہیں تو ہم انہیں خود لینے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow