اتنے بیمار ہیں کہ ابھی تک اسپتال میں ہیں.. مشہور اداکار مسعود اختر اب کس حال میں ہیں؟

image

پاکستان کے مشہور اداکار مسعود اختر شدید بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی حالیہ تصویر گردش کررہی ہے جس میں ان کی ناسازی طبعیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مسعود اختر کی بیماری کی خبریں اور ویڈیوز پچھلے ایک ہفتے سے وائرل ہورہی ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق مسعود اختر پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

کچھ ان کے فنی کیریئر کے بارے میں

مسعود اختر نے 1960 کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ ڈراموں میں مثبت کردار کرنے والے مسعود اختر فلمی دنیا میں ایک ولن کے طور پر خوب سراہے گئے۔ انھیں 2005 میں صدارتی تمغہ برائے حسن بھی مل چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow