بھارت میں حجاب پہنی لڑکی اللہُ اکبر کا نعرہ بلند کرتی ہے اور آگے بڑھتی دکھائی دیتی ہے جس کی ویڈیو سے پوری دنیا میں ہل چل مچ گئی۔ مسکان نے انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرکے اپنا نام تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھوا لیا۔ حجاب کو جس قدر بھارت میں بُرا سمجھا جاتا ہے اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے مسلمانوں کی تذلیل کرنا۔ لیکن آج ایک مسلمان لڑکی کے دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر مہیش بٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے کہا کہ:
''
ہمیشہ کی طرح عورت کو دھمکانے کے لیے چند مرد موجود ہیں اور ایسے نظارے انسانوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
عوام کا ایک بڑا حصہ نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ اپنی کمزوری کو ظلم سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ انتہا پسند انسانیت کی توہین ہیں۔
مسکان کی ویڈیو پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کہتی ہیں کہ:
''
انتہا پسند درندرے ہیں۔ بھارت کی صورتحال شرمناک ہوچکی ہے۔خواتین کو ہراساں کرنا بند کرو، حجاب ہو، گھونگٹ ہو یاجینز، خواتین کو مرضی کے کپڑے پہننے کا اختیار ہے۔
''